حکومت پنجاب کاجیلوں میں معمولی مقدمات میں ملوث 2ہزارقیدیوں کی رہائی کافیصلہ

Published on June 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments

index
لاہور(یواین پی)حکومت پنجاب کاجیلوں میں معمولی مقدمات میں ملوث 2ہزارقیدیوں کی رہائی کافیصلہ۔تفصیل کے مطابق حکومت نے پنجاب بھرکی جیلوں میں معمولی مقدمات میں ملوث دوہزارسے زائدقیدیوں کورہاکرنے کافیصلہ کیاہے ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے حکومتی ہدایت پرصوبہ بھرکی جیلوں کے حکام کوہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججزکی رہنمائی سے معمولی مقدمات میں ملوث ملزمان کی رہائی کے لیے اقدامات اٹھائیں اس سلسلہ میں رمضان المبارک کے دوران صوبہ بھرکی جیلوں میں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججزدورے کرنے کے بعد اسیران کی رہائی کافیصلہ کریں گے حکومت نے جیل حکام سے معمولی جرائم میں ملوث افرادکی فہرستیں بھی طلب کی ہیں جس پرضلعی جیل حکام نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme