اظہر محمود کو دورہ انگلینڈ کے لئے بولنگ کوچ بنانے کا فیصلہ

Published on June 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments

07
 کراچی(یو این پی)اظہر محمود کو دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ چئیرمین پی سی بی شہریار خان کہتے ہیں کہ کوچنگ اسٹاف کو ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں کارکردگی بہتر بنانے کا ہدف دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی چئیرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی خواہش ہے کہ اظہر محمود کو بولنگ کوچ تعینات کیا جائے۔ سابق آل راونڈر بھی عہدہ سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔ شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ بگ تھری کا وجود نہ رہے۔ آئی سی سی میٹنگ میں بگ تھری کو توڑنے کی کوشش کریں گے۔ پی سی بی چئیرمین کا کہنا تھا کہ بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں ڈومیسٹک کرکٹ میں پچز کے معیار کو بہتر بنانے اور بوٹ کیمپ ہر سال لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes