ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی جنریٹر خراب، اے سی بند ، صفائی کی صورتحال ناگفتہ بہ

Published on June 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 487)      No Comments

v
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی جنریٹر خراب، اے سی بند ، صفائی کی صورتحال ناگفتہ بہ ، چادریں میلی،یورالوجی وارڈ میں ایک بیڈ پر جانور کی غلاظت ایمرجنسی وارڈ میں ڈیوٹی ڈاکٹر غیر حاضر ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ محمدخان رانجھا کاڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کی حالت پر شدید غم و غصہ کا اظہار تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹر ی ہیلتھ محمد خان رانجھا نے ڈی سی او علی اکبر بھٹی کے ہمراہ اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا معائنہ کیا ایمرجنسی وارڈ میں ڈیوٹی ڈاکٹر ز میں اسے ایک ڈاکٹر غیر حاضر پایا گیاصفائی کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ تھی اور ایڈیشنل سیکریٹری کو دیکھتے ہی عملہ نے صفائی شروع کر دی ایمرجنسی کے تمام اے سی خراب اور بند پائے گئے ڈاکٹر کی حاضری کے لیے نصب تھمب امپریشن مشین بھی خراب پائی گئی سرجری وارڈ، یورالوجی وارڈ، میڈیکل وارڈ، گائنی وارڈ اور چلڈرن کمپلیکس میں بھی اے سی بند پائے گئے مریضوں کا شدید گرمی سے برا حال تھا اور ان کے لواحقین ہاتھ والے پنکھوں سے مریضوں کو ہوا دے رہے تھے استفسار پر بتایا گیا کہ بجلی بند ہونے کی صورت میں جنریٹر نہیں چلائے جاتے اور گرمی اور حبس سے برا حال ہو جاتا ہے یورالوجی وارڈ کے معائنہ کے دوران ایک بیڈ پر بلی یا کسی دوسرے جانور کی غلاظت پائی گئی ڈاکٹر اور عملہ نے بھی بتایا کہ نہ تو اے سی چلتے ہیں اور نہ ہی لائٹ جانے کی صورت میں جنریٹر کام کرتے ہیں چلڈرن وارڈ میں ہیٹ سٹروک کے شکار بچوں کے کمرے میں بھی اے سی بند پائے گئے ایڈیشنل سیکریٹری کے پوچھنے پر الیکڑیشن نے بتایا کہ ہسپتال کے چار جنریٹر ہیں ایڈیشنل سیکریٹر ی نے ہسپتال کے انتطامی امور کو انتہائی ناقص قرار دیتے ہوئے ڈی سی او علی اکبر بھٹی کو ہسپتال کے فنڈز اور اخراجات کی مکمل تفصیل فراہم کرنے کو کہا ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے بتایا کہ وہ گزشتہ رات گئے ہسپتال پہنچے تو یہی صورتحال پائی گئی تھی جبکہ3جون کو چارج سنبھالتے ہی انہوں نے ہسپتال کے معائنہ کے دوران ان خرابیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اصلاح احوال کی ہدایت کی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy