نکے تھانیدار نے ماہ رمضان میں روزہ داروں کو تنگ کرنا شروع کردیا

Published on June 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 421)      No Comments

punjab
ملتان(ناصر گجر)تھانہ حرم گیٹ میں تعینات اصغر نامی اے ایس آئی رمضان کے با برکت مہینے میں بھی شریف شہریوں کو تنگ کر کے حرام مال کمانے سے باز نہیں آیا ۔ملتان کے مشہور حرم گیٹ چوک جو کہ کھانے پینے کے ہوٹل ،حلوہ پوری اور دودھ دہی کی دوکانوں کی وجہ سے مشہور ہے پر علی الصبح سحری کے وقت مذکوہ اے ایس آئی اپنے تین سپاہیوں کے ساتھ ناکہ لگا کر کھڑا ہو جاتا ہے اور سحری کے انتظام کے لیے سامان لینے آنے والے شہریوں کو لائن میں لگا کر تلاشی،کاغذات چیکنگ،ڈرائیونگ لائسنس چیکنگ کے نام پر تنگ کر کے نذرانے وصول کرتا ہے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو بھی لوگوں نے اس رشوت خوری کی شکایات کیں لیکن معاملہ جوں کا توں ہے شاید ایس ایچ او نے اپنے نکے تھانیدار کو خود چھوٹ دے رکھی ہے کہ سحری کے وقت کمائی کر کے مجھے بھی حصہ دو تاکہ سارا دن کمائی میں برکت رہے اس کے علاوہ وہاں سے گزرنے والا ہر ٹرک ،مزدا وغیرہ بغیر نذرانہ دیے حرم گیٹ چوک سے گزرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔شہریوں نے بتایا کہ مذکورہ تھانے کے بالکل عقب میں منشیات فروشی اور جسم فروشی کے اڈے قائم ہیں جن سے منتھلیاں وصول کر کے پولیس اہلکاران اور افسران نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ اے ایس آئی کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں تاکہ پولیس عام شہریوں کو تنگ کرنے کی بجائے جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes