ہمیں فرقہ ورانہ ہم آہنگی ،اتفاق اور اتحا د و یگانگت کی فضا کو برقراررکھنا ہے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی

Published on June 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

dco
وہاڑی( یواین پی) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ وہاڑی ضلع کے امن کے لیے علمائے کرام ، سول سوسائٹی،انجمن تاجران اور میڈیانے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیاہے امن ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے اس لیے ہمیں فرقہ ورانہ ہم آہنگی ،اتفاق اور اتحا د و یگانگت کی فضا کو برقراررکھنا ہے یہ بات انہوں نے ڈی پی او غازی صلاح الدین کے ہمراہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی رانا سلیم احمد ، اے سی میلسی سید شفقت رضا ، اے سی بوریوالا احمر سہیل کیفی،ڈی ایس پی میلسی شبیر وڑائچ، زونل خطیب اوقاف قاضی محمد وہاج،علامہ غلام قنبر عسکری،ارشاد حسین بھٹی ، محمد جمیل بھٹی ، مہر شیر بہادر لک ایڈووکیٹ، راؤ خلیل احمد ،طاہر شریف گجر،حافظ حبیب الرحمن ، مولانا محمد امین ،یعقوب سعیدی، مشتاق حسین بخاری، حاجی نبی بخش،عباس جعفری،محمد زبیر، چاچا محمد اسلم ، ٹی ایم او میاں اظہر جاوید،ماسٹر ریاض مسیح، پادری ممتاز ساون اور دیگر ممبران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ ہمارا اتفاق و اتحاد ہی دشمن کی سازشوں کے آگے مضبوط ڈھال ہے اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے جس میں تحمل اور برداشت اور صبر پر بہت زور دیا گیا ہے علمائے کرام امن کا پیغام مزید آگے پھیلائیں اور لوگوں کو اسلام کی اصل روح سے آگاہ کریں ڈی پی او غازی صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شر پسند عناصر کے لیے معافی کی کوئی گنجائش نہیں شر پھیلانے والوں پر نظر رکھی جائے اور ان کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے کسی بھی افواہ پر فوری رد عمل دینے کی بجائے اس کی تصدیق ضرور کریں انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک میں تراویح کے اوقات میں سیکورٹی معاملات پر مساجد انتظامیہ کی طرف تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں علامہ قاضی محمد وہاج ، علامہ غلام قنبر عسکری،مولانا محمد امین ، ارشاد حسین بھٹی ، محمد جمیل بھٹی ،حافظ حبیب الرحمن ، ماسٹر ریاض مسیح اور دیگر ممبران امن کمیٹی نے امن برقرار رکھنے کے لیے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اجلاس کے اختتام پر قاضی محمد وہاج نے ملکی سلامی و استحکام کے لیے دعا کرائی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme