اسلام آباد، راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں تیز آندھی اور بارش

Published on June 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 455)      No Comments

777
اسلام آباد(یو این پی)اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز آندھی کے بعد کالی گھٹاؤں کا راج رہا۔ دن میں رات کا سماں پیدا ہو گیا۔ موسلا دھار بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ اسلام آباد میں ایک سو دس راولپنڈی میں ایک سو اڑتالیس کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی سے بجلی کا نظام اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوئے۔اٹک، ایبٹ آباد، چارسدہ، کرم ایجنسی میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ گلیات میں سرمئی گھٹاؤں سے دن کو اندھیرا چھا گیا۔ مردان میں دیوار گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ موسم کی خبر دینے والوں نے اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بالائی اور جنوبی پنجاب میں مزید دو روز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔دوسری جانب بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا راج ہے۔ سبی میں پارہ 49 ڈگری تک پہنچ گیا۔ تربت میں 48 درجے گرمی پڑی۔ لاہور میں ایک روز قبل ہونے والی بارش کے بعد حبس نے شہریوں کو نڈھال کئے رکھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog