کراچی میں رمضان کے دوران دہشت گرد حملوں کا خدشہ، الرٹ جاری

Published on June 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 330)      No Comments

888
کراچی(یو این پی)حساس اداروں نے رمضان المبارک کے دوران کراچی میں دہشت گرد حملوں کا الرٹ جاری کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ رمضان المبارک میں پولیس، رینجرز، ٹریفک پولیس اور غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔حساس اداروں کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ انتہائی باوثوق ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ القاعدہ اور آئی ایس سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد گروہ کراچی میں رمضان المبارک کے دوران بڑے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔الرٹ میٕں بتایا گیا ہے کہ شاہ فیصل کالونی پونے دو اور دو نمبر پر رینجرز چوکیوں پر خود کش حملوں، رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر سنگر، بلال چورنگی، بسم اللہ بس اسٹاپ کورنگی اور صدر میں افطار کے اوقات میں حملوں جبکہ فرقہ وارانہ بنیادوں پر مختلف مساجد کو نشانہ بنانے کی اطلاعات ہیں۔باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر اور گولیمار کے علاقوں میں ٹریفک پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ، ناظم آباد سے بنارس کے درمیان رینجرز اور ٹریفک پولیس کی چوکیوں پر بھی حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔حساس اداروں کو ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد نیشنل آئل ریفائنری کورنگی میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو بھی نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy