طاہر القادری اور میری رائے بہت مختلف ہے ؛عتزاز احسن

Published on June 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 478)      No Comments

5
اسلام آباد (یوا ین پی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے سے متعلق ڈاکٹر طاہر القادری کا مطالبہ غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حالات میں دھرنے ہی انصاف کا واحد حل بنتے جارہے ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ انھیں فوج یا آرمی چیف انصاف دلواسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ مقدمہ فوجی عدالت میں نہیں چلایا جاسکتاکیونکہ وہاں صرف دہشت گردی جیسے مقدمات کی سماعت ہوتی ہے اور جو مطالبہ طاہر القادری کررہے ہیں وہ آئین کے خلاف ہوگا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ اس معاملے میں طاہر القادری اور میری رائے بہت مختلف ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ موجودہ حالات میں دھرنے ہی انصاف کا واحد حل بنتے جارہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme