مصطفی آباد/للیانی ،محکمہ سوئی گیس کی نا اہلی بغیر اجازت شہری کے گھر کے سامنے میٹر لگا دیا

Published on November 28, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

\"2\"
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)محکمہ سوئی گیس کی نا اہلی بغیر اجازت شہری کے گھر کے سامنے میٹر لگا دیا۔بابا سرور بٹ کی طرف سے اعلی حکام سے بغیر اجازت لگائے گئے میٹر کو فوری اتارنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس کے عملہ کی غفلت مصطفی آباد کے رہائشی بابا سرور نامی شخص کے گھر کی دیوار سے ہمسائیوں کا میٹر بغیر اجازت لگا دیا گیا۔ بابا سرور نامی شخص نے محکمہ سوئی گیس قصور کے منیجر کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں گھر میں موجود نہ تھا کہ محکمہ کے ملازمین میری غیر موجودگی میں میٹر لگا کر چلے گئے تھے جن میٹروں سے اکثر گیس لیک ہوتی رہتی ہے جو کسی بھی حادثہ کا باعث بن سکتا ہے جس کا ذمہ دار محکمہ سوئی گیس ہو گی۔ انہو ں نے غیر قانونی طور پر لگائے میٹر کو فوری اتارنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جنرل راحیل شریف کو بطور آرمی چیف مقرر ہونے پر مبارکباد
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) جنرل راحیل شریف کو بطور آرمی چیف مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پاکستان اور عالم اسلام کے لئے محمد بن قاسم اور صلاح الدین ایوبی ثابت ہوں گے ۔ اور پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ ان کا خاندانی پس منظر ثابت کرتا ہے کہ وہ ایک بہادر اور جرات مند خاندان کے چشم وچراغ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آرمی چیف جزل راحیل شریف ملکی سلامتی و خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog