شوال کا چاند 5جولائی کو نظر آنے کا امکان‘ عید 6جولائی بدھ کو متوقع : محکمہ موسمیات

Published on June 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 627)      No Comments

news-1413354381-2251
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اس بارکراچی کے بجائے لاہور میں ہوگا
اسلام آباد (یوا ین پی) شوال کا چاند نظر 5 جولائی کو نظر آ سکتا ہے۔ عید 6جولائی بدھ کے دن ہو گی۔ یہ امکان ظاہر کیا ہے محکمہ موسمیات نے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی اس بار لاہور میں دوربین لگائے گی۔ مفتی پوپلزئی کو پھررام کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور بھی ایکشن کیلئے تیارہے۔تفصیلات کے مطابق روزے 29ہونگے یا 30 یہ تو شوال کا چاند نظر آنے پر ہی واضح ہوگا مگر محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شوال کا چاند 5 جولائی کو نظر آ سکتا ہے یعنی عید 6 جولائی بروز بدھ کو عید متوقع ہے۔ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ صورتحال 20رمضان کے بعد واضح ہو سکے گی۔ دوسری جانب شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اس بارکراچی کے بجائے لاہور میں ہوگا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمن کرینگے۔اجلاس میں شوال کے چاند کی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور نے پشاور کی مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے رابطے کی تیاریاں بھی کرلی ہیں۔ وزارت مذہبی امور کی کوشش ہے کہ ملی یکجہتی کیلئے ملک بھر میں روزہ کی طرح ایک ہی دن عید ہو۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes