امجد صابری امن کے سفیر‘ دہشتگرد بڑے ناموں کو نشانہ بنا رہے ہیں : وزیراطلاعات

Published on June 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

2
اسلام آباد (یوا ین پی) وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ امجد صابری امن اور محبت کے سفیر تھے۔ انہوں نے سرتال سے لوگوں کوخدا سے محبت کا درس دیا۔ دہشت گرد بڑے ناموں کونشانہ بنا رہے ہیں۔ دہشت گردوں کو شکست دینگے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ امجد صابری نے موسیقی کو نیک مقصد کے لیے استعمال کیا۔ پوری دنیا میں اسلام کا پیغام پھیلایا‘ ان کے قاتلوں سے حساب لیں گے۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ٹی او آرز کے حوالے سے جو لکھ کر دیا وہی موقف ہے۔ دھرنے میں شہر تو کیا کوئی گلی بھی بند نہیں ہوئی۔ اب بھی احتجاج کا شوق پورا کر لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بے نظیر کے قاتلوں کو تربیت فراہم کرنے والے مدرسے کو 30 کروڑ دیے۔بلاول فیصلہ کرلیں کہ وہ کس کے ساتھ ہیں۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیر اعظم نوازشریف کو ڈاکٹروں نے سفر سے منع کیا ہے تاہم وہ لندن میں بیٹھ کرامور ریاست احسن انداز میںچلا رہے ہیں۔ اس سے قبل وزیراطلاعات پرویز رشیدنے پمز میں تھیلیسیمیا کا شکار بچوں سے خطاب میں ایمبولنس فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ ایئر کنڈیشنڈ نہ ملنے پروفاقی وزیر لیٹر پیڈ سے پنکھا جھلتے رہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes