پنجاب حکومت کے اربوں روپے کے رمضان پیکیج کے ثمرات سے عام آدمی مستفید ہورہا ہے:وزیراعلیٰ

Published on June 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments

11
لاہور (یو این پی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے اربوں روپے کا رمضان پیکیج دیا ہے جس کے تحت عوام کورمضان بازاروں میں معیاری اشیاء ضروریہ کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ۔پنجاب حکومت کے اربوں روپے کے رمضان پیکیج کے ثمرات سے عام آدمی مستفید ہورہا ہے اور اس مقدس ماہ میں عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف کی فراہمی میں رمضان بازار اہم کردارادا کررہے ہیں کیونکہ رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ ،پھل ،سبزیاں اوردالیں سستے داموں فراہم کی جاررہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں اورذخیرہ اندوزں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے اوراربوں روپے کے رمضان پیکیج کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں لگائے گئے 300سے زائد رمضان بازاروں میں عوام کو آٹا،دالیں ،چینی ،گھی،سبزیاں ،پھل اورمرغی کا گوشت سستے داموں فروخت کیا جارہا ہے ۔ماہ مقصدس میں عوام کو معیاری اشیاء خوردونوش کی رعایتی نرخوں میں فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ اقدامات کرتے رہیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme