جدید ٹیکنالوجی کے دور نے عید کارڈز بھیجنے کی روایت ختم کردی، دکاندار گاہکوں کے منتظر

Published on June 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 520)      No Comments
33
لاہور ( یو این پی)پیغام رسانی کے جدید ذرائع نے عید کارڈز کو ماضی کاحصہ بنا دیا،دکاندار گاہکوں کے منتظر ہیں لیکن لوگ کہتے ہیں کہ موبائل فونز اور انٹرنیٹ نے عید کارڈز کا رواج ختم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک وہ وقت تھاجب عید سے قبل دکانوں پر بچوں، بڑوں اور خواتین کا ہجوم ہوتا تھا، لوگ اپنوں کوعید کی مبارکباد دینے کیلئے اچھے اور مہنگے کارڈز خرید کر ارسال کرتے تھے، وقت گزرتا گیا اور جدید ٹیکنالوجی عام ہوگئی، موبائل اورانٹرنیٹ نے محبت اور پیار کے اظہار کے انداز بھی بدل ڈالے۔ عید کی آمد کے پیش نظر دکانوں پرعید کارڈز تو نظرآرہے ہیں لیکن گاہک اِکا دکا ہی ہیں۔عید کارڈز پر بچوں کے پسندیدہ کارٹون کریکٹر کہیں نہ کہیں بچوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہیں۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ عید کارڈ ایک اچھی روایت ہے مگر نئی نسل پرانی روایتیں چھوڑ کر جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لے رہی ہے جس کے باعث یہ روایت دم توڑ چکی ہے۔عید کارڈز ہوں، موبائل فون ہوں یا پھر انٹرنیٹ سے چلنے والی ایپس ذریعہ جو بھی ہو، عید مبارک کہنے کی روایت بحرحال زندہ رہے گی۔دوسری جانب پرنٹنگ پریس والوں کا بھی کہنا ہے کہ جدید دور میں گاہک نہ ہونے کے باعث عید کارڈ ز کی چھپائی کے آرڈر بھی نہ ہونے کے برابر ہیں ۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes