خواتین کی شرکت کے بغیر کسی بھی شعبہ میں تر قی ممکن نہیں ریحانہ بابر

Published on July 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

Rehana
اسلام آباد (یواین پی) ممتاز سماجی کارکن اور وویمن ویلفئر سنیٹر کی سرپرست اعلی ریحانہ بابر نے کہا ہے کہ خواتین کی شرکت کے بغیر کسی بھی شعبہ میں تر قی ممکن نہیں، خواتین کو ہنر مند بنا کر ملک و قو م کے لیے ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایٹ مرکز میں ملیحہ دانش لیڈیز سٹور کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہناتھاکہ یہ بات بڑی خوش آہند ہے کہ اب وطن عزیز پاکستان کی خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ ہر دوڑ میں پیش پیش ہیں ۔ پڑھی لکھی خواتین کے ساتھ ان پڑھ خواتین کو بھی ہنر مند بنا کر معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے، ریحانہ بابر کا کہنا تھا کہ انہوں نے بچیوں اور خواتین کے لئے وویمن ویلفئر سینٹر کی بنیاد رکھی،جہاں پر ان کو مختلف قسم کے ہنر سکھائے جاتے ہیں تاکہ وہ معاشرے میں روزگارحاصل کر سکیں اور مزیدخواتین کو ہنر سکھا سکیں، سینٹر میں خواتین کو کوکنگ، بیکنگ، سلاھی کڑھائی ، جیولری میکنگ اور بیوٹیشن کے کورسسز فری کروائے جاتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کے سینٹر سے کام سیکھنے والی خواتین اب اپنے پاؤں پر کھڑا ہورہی ہیں ، پلوشہ عباسی اس کی ایک زندہ مثال ہے ،اس نے سینٹر سے کام سیکھا اور آج اپنے کاروبار کا آغاز کردیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes