نام بڑے اور درشن چھوٹے

Published on July 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 506)      No Comments

02
سکھر(یو این پی) ماروی میمن کی جو گی فقیر کو ڈیڑھ سو روپے خیرات تقسیم، فقیر نے رقم پھاڑ دی، اتنے بڑے عہدے پر دیئے تو صرف ڈیڑھ سو روپے ہزار پانچ سو دیتیں تو عید پر کچھ بچوں کو دلاتا، تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیر پرسن وزیر مملکت ماروی میمن نے آج سکھر میں پولیس کے ایک شہید کے ورثا سے نیو پنڈ کے علاقے میں تعزیت کی وہ جب تعزیت کے لیے شہید اہلکار کے گھر آرہی ہیں تو جوگی فقیر نے ان کے سامنے خیرات کی صدا لگائی جس پر ماروی میمن نے رک کر اپنے عملے کے ایک شخص سے ڈیڑھ سو روپے لیے اور فقیر کو دے کر چلتی بنیں ان کے جانے کے بعد فقیر نے خیرات میں ملنے والے ڈیڑھ سو روپے وہیں پھاڑ کر زمین پر پھینک دیئے اور اسکا کہنا تھا کہ اتنے بڑے عہدے پر ہیں اور اللہ کے نام پر دیئے تو صرف ڈیڑھ سو روہے میں تو سمجھا تھا کہ ہزار پانچ سو دیں گی تو میں اپنے بچوں کو عید پر کچھ دلاؤں گا اتنا تو عام آدمی بھی کبھی کبھی دیے دیتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题