آرمی چیف، وزیراعظم نوازشریف کی سعودی عرب میں دھماکوں کی شدید مذمت

Published on July 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

03
 راولپنڈی /لندن(یو این پی)وزیراعظم نوازشریف نے سعودی عرب میں دھماکوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام اور حکومت سعودی بھائیوں کے ساتھ ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ حکومت اور عوام سعودی عرب میں دہشتگردی پر غمزدہ ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اور حکومت سعودی بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران آرمی چیف کا کہناتھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سعودی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،آرمی چیف نے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہا ر ہمدردی بھی کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes