محمد عامر اور محمد آصف کے بعد کوئی بڑا پیسر سامنے نہیں آیا، عاقب جاوید

Published on July 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 439)      No Comments

077
کراچی (یواین پی) سابق قومی پیسر اور کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ محمد آصف اور محمد عامر انتہائی با صلاحیت فاسٹ بالرز ہیں مگر ان کے بعد اس معیار کا کوئی قومی فاسٹ بالر تیارنہیں کیا جا سکا کیونکہ دیگر پیسرز اس پائے کے نظر نہیں آتے ہیں۔عاقب جاوید کا یواین پی سے کہنا تھا کہ اس کی بڑی وجہ پچھلے چند برسوں کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ میں پیدا ہونے والا بگاڑ ہے جس نے باصلاحیت کھلاڑیوں کی ترقی کو روک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک دور تھا جب ٹو ڈبلیوز کی موجودگی میں دوسرے بالرز کو قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے کا موقع نہیں ملتا تھا جبکہ آج قومی کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں مقابلے کی وہ فضاء نظر ہی نہیں آتی۔ سابق فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ اگر ماضی کی طرح معیاری کرکٹرز سامنے لانا ہیں تو پھر ڈومیسٹک اسٹرکچر کو بہتر کرنا ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes