اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے پھلوں اور سبزیوں کی ریٹ لسٹ جاری

Published on July 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 852)      No Comments

10
اسلام آباد (یوا ین پی) اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی نے پیر کو پھلوں اور سبزیوں کی ریٹ لسٹ جاری کر دی۔ ترجمان مارکیٹ کمیٹی کے مطابق جناح سپر، سپر اور کوہسار مارکیٹوں کی ریٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق آلو 35 روپے کلو، پیاز35 روپے کلو، ٹماٹر85 روپے کلو، ادرک78 روپے کلو،، چائنہ لہسن260 روپے کلو، لیموں110 روپے کلو، بھنڈی 78روپے کلو، کدو65 روپے کلو، بینگن 62 روپے کلو، مٹر125 روپے کلو، فراش بین75 روپے کلو،ٹینڈا دیسی 85روپے، کھیرا55 روپے کلو، ، سبز مرچ 55 روپے، گوبھی 80 روپے سے 130روپے ، بند گوبھی55 روپے، کریلہ65 روپے، پالک25 روپے،شلجم 65 روپے کلو،شکر قندی 65 روپے، چکن 148 روپے فی کلو اور انڈے 89 روپے فی درجن ہیں۔ اسی طرح پھلوں کے معیار کے مطابق قیمتیں سیب کالا کلو120 روپے سے 180 روپے ، وائٹ سیب80 سے 100 روپے کلو، عنبری سیب 67 سے 92 روپے کلو، چائنہ سیب200سے 220روپے، نیوزی لینڈ سیب 260سے 270روپے، کیلا پاکستانی 110 سے 160 روپے فی درجن، انڈین کیلا 150 سے 175 روپے فی درجن، چائنہ ناشپاتی 170 روپے کلو، خربوزہ 30سے 40روپے، سفید خربوزہ 22سے 30روپے،خوبانی 90سے 120‘ آڑو80 سے 120، گرما 25سے 75روپے، آم سندھڑی 135 سے 160 روپے فی کلو ہے اور آم مالدیخ 55 سے 75‘ آم لنگڑا 60 سے 80 ‘ آم چونسہ 90 سے 125‘ دوسہری آم 70سے 90 ‘ آم راٹھول 120سے 145 ‘ آم دیسی 35سے 50 روپے فی کلو تھے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ اگر کوئی دکاندار اس ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرے تو اس کے خلاف اس نمبر 051-4867762 پر شکایت درج کرائیں تاکہ اس کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog