فیڈرل بورڈ کے میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات 27 ستمبر سے شروع ہونگے

Published on July 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 790)      No Comments

images
اسلام آباد (یوا ین پی) وفاقی تعلیمی بورڈ کے میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات 27ستمبر سے شروع ہوں گے۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ان امتحانات میں نئے امیدوار حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ سپلیمنٹری امتحانات میں ایک یا ایک سے زائد مضامین میں ناکام ہونے والے اور ایمپروومنٹ کے خواہش مند امیدوار حصہ لے سکیں گے۔ بغیر لیٹ فیس کے 28جولائی تک داخلہ بھجوایا جا سکتا ہے۔دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ 8اگست اورتین گنا فیس کے ساتھ داخلہ 16اگست تک بھجوایا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题