گاڑی چوروں کا توڑ‘ پنجاب میں الیکٹرانک ڈیوائس والی نمبر پلیٹیں لگانے کا فیصلہ

Published on July 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments
66
لاہور (یوا ین پی) گاڑی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے پنجاب حکومت کو بھی فکرمند کر دیا۔ محکمہ ایکسائز نے الیکٹرانک ڈیوائس والی تیسری نمبر پلیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبے میں گاڑی چوری کی وارداتیں بڑھتی جا رہی تھیں جس پر پنجاب حکومت ایکشن میں آ گئی۔ محکمہ ایکسائز نے الیکٹرانک ڈیوائس والی تیسری نمبر پلیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس پر بہت جلد عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطاق یہ نمبر پلیٹ گاڑی کی فرنٹ سکرین پر لگائی جائے گی جس میں سم کارڈ لگایا جائے گا۔ اس سم کارڈ میں گاڑی کے مالک کا نام، پتا، انجن نمبر اور چیسیس نمبر فیڈ کیا جائے گا۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر الیکٹرانک ریڈار لگائے جائیں گے۔اگر اس نمبرپلیٹ کو ٹمپرڈ کرنے کی کوشش کی گئی یا اسے اتارنے کی کوشش کی گئی تو محکمہ ایکسائز کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر پتہ چل جائے گا۔گاڑی چوری کر کے شہر سے باہر لے جانے کی کوشش کی گئی تو یہ الیکٹرانک ریڈار گاڑی کو بند کر دیں گے۔ محکمہ ایکسائز ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نمبر پلیٹ کے بعد چوری کی وارداتوں میں کمی ہو گی۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme