پنجاب حکومت زراعت کے فروغ اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے دور رس نتائج کے حامل اقدامات کررہی ہے ڈی سی او وہاڑی علی اکبر

Published on July 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 608)      No Comments

ali
وہاڑی( یواین پی) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت زراعت کے فروغ اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے دور رس نتائج کے حامل اقدامات کررہی ہے حالیہ بجٹ میں کیمیائی کھادوں پر سبسڈی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے یہ بات انہوں نے محکمہ زراعت ، جنگلات ، لائیوسٹاک،اصلاح آبپاسی کھالاجات اور فشریز کے افسروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ،ڈی او زراعت محمد زبیر، ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر محسن علی، ڈی او واٹر منیجمنٹ محمد امجد سرگانہ، ڈی او سائل فرٹیلیٹی عطاء الرحمن،ڈی او فشریز اور ڈی او فاریسٹ محمد اشفاق شاہد نے شرکت کی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ فی ایکر پیداوار میں اضافہ کے لیے زراعت افسران کاشتکاروں تک زرعی معلومات کی فراہمی بروقت یقینی بنائیں انہوں نے زراعت افسران کوہدایت کی کہ وہ کاٹن کنگ ضلع وہاڑی میں کپاس کی90کی دہائی سے آج تک کپاس کی پیداوار میں کمی کے بارے ریسرچ پیپر تیار کریں تاکہ کپاس کی پیداوار میں اضافہ کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جا سکیں ای دی او زراعت چودھری مشتاق علی نے بتایا کہ ضلع میں تقریبا10لاکھ ایکڑ رقبہ زیر کاشت ہے جس پر سال میں مختلف فصلیں کاشت کی جاتی ہیں اس سال کپاس کے کاشتہ رقبہ میں کمی آئی ہے انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک اور زراعت کا چولی دامن کا ساتھ ہے زرعی علاقہ ہونے کے ناطے یہاں لائیوستاک کے فروع کے وسیع مواقع موجو دہیں محکمہ لائیوسٹاک مویشی پال افراد کی حوصلہ افزائی کرے اور انہیں ان کی دہلیز پر جانوروں کے علاج معالجہ کی سہولت کو بہتر بنائیں ڈی او لائیوسٹاک نے بتایا کہ ضلع میں10لاکھ بڑے ،تقریبا6لاکھ بھیڑ بکریاں اور تین لاکھ سے زائد گھریلو پولٹری موجود ہے جن کی مفت ویکسینیشن کر دی گئی ہے چوڑے مار، گل گھوٹو، انتڑیوں کے زہر اور پرندوں میں رانی کھیت کی بیماریوں کی ویکسینیشن کی گئی ہے ڈی سی او نے محکمہ فشریز کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بھی گوشت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر مچھلی کی پیداوار میں اضافہ کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کومچھلی فارم بنانے کے لیے فنی معلومات فراہم کریں اور انہیں مچھلی فارم بنانے کی ترغیب دیں ڈی سی او نے محکمہ جنگلات کے ڈی او کو ہدایت کی کہ وہ ضلع کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیے حکمت عملی وضع کریں اور موجودہ درختوں اور پودوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں ڈی سی او نے محکمہ اصلاح آبپاسی کھالا جات کے ڈی او کو ہدایت کی کہ وہ پانی کی کمی کے پیش نظر کاشتکاروں کو زمینیں لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے ہموار کرنے کی اہمیت سے آگاہ کریں اسی طر ح پانی کی کمی کے پیش نظر پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ڈرپ اور سپرنکل اریگیشن سسٹم کے فروغ کے لیے کاشتکاروں کو معلومات فراہم کریں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题