وزیر اعظم کی صحت یابی کے لئے دعا کرنی چاہئے،شیری رحمان

Published on July 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی صحت یابی کے لئے دعا کرنی چاہئے، ان کے بارے میں اقتدار سے الگ ہونے کی باتیں درست نہیں‘ اپوزیشن اور فوج کا کام حکومت چلانا نہیں‘ کرکٹ4 ٹیم کی کامیابی کپتان مصباح الحق کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے آپریشن کے بعد ان کی صحت یابی کے لئے دعا کرنی چاہئے، وزیراعظم کے بارے میں اقتدار سے الگ ہونے کی باتیں درست نہیں، وہ ملک کے منتخب وزیراعظم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور فوج کا کام حکومت چلانا نہیں‘ اپوزیشن اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور فوج اپنا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان درست نہیں، جمہوری لوگ اس طرح کے بیان نہیں دیتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی کامیابی کپتان مصباح الحق کی کوششوں کا نتیجہ ہے‘ کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy