آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ نواز کا 33 سیٹوں کے ساتھ کلین سویپ

Published on July 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 657)      No Comments

1
مظفر آباد(یوا ین پی)آزاد کشمیر کی تمام 41 نشستوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 33 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ مسلم کانفرنس 3 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی 2، 2 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکی۔آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پرامن انتخابات کا انعقاد جمہوریت کی فتح ہے۔ شفاف انتخابات کے انعقاد پر نومنتخب اراکین، ادارے اور کشمیری عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پرویزرشید کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام نے ثابت کیا کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کے ترقی اور خوشحالی کے ویژن پر اعتماد رکھتے ہیں۔ مسلم لیگ ن پر بلا جواز تنقید کرنے والوں کو عوام نے ووٹ کی طاقت سے جواب دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کشمیریوں کے دکھوں کا مداوا کریں گے۔ پاکستان کی طرح اب ترقی و خوشحالی کا ایجنڈا کشمیر میں بھی آگے بڑھے گا۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی کشمیر کے انتخابات جیتنے پر مسلم لیگ نون کو مبارک باد دی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme