اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیوں کا قیام ایک احسن اقدام ہے شہزاد ڈوگر

Published on July 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments

veh
وہاڑی(یواین پی) چیئرمین ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی وہاڑی شہزاد ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیوں کا قیام ایک احسن اقدام ہے جس سے اوورسیز پاکستانیوں میں اطمینان کی لہر پائی جا رہی ہے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی اور ڈی پی او غازی صلاح الدین کے ہمراہ ڈی سی او کے کمیٹی رو م میں ضلعی کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی ارانا سلیم احمد ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا احمر سہیل کیفی،ڈی ایس پی لیگل قدیر انور، ڈی ایس پی بوریوالا ذوالفقار سندرانہ، کونسل آفیسر مہر مشتاق،ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر نے شرکت کی چیئر مین اوورسیز کمیٹی شہزاد ڈوگر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کاوشیں لائق تحسین ہیں ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں اور بیرون ملک رہ کر پاکستان کی بہترین خدمت کررہے ہیں ان کی عدم موجودگی میں وطن کے لیے خدمات کے اعتراف میں ان کے مفادات کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے جسے پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے ڈی پی او غازی صلاح الدین نے کہا کہ قانون کے مطابق پولیس سے متعلقہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں جو معاملات پولیس کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں انہیں پوری دیانت داری کے ساتھ قانون کے مطابق میرٹ پر بلا تاخیر حل کیا جاتا ہے اجلاس میں فریاد علی ، حبیب احمد ،اصغر علی ،محمد سلیم ، ناصر محمود ،عرفان طاہر اور محمد ذوالفقار کی درخواستوں پر غور کیا گیا اور متعلقہ اداروں ان درخواستوں سے متعلقہ مسائل کے حل کی ہدایات جاری کی گئیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题