جرمنی کے شہر انسباخ میں دھماکہ، 12 افراد زخمی

Published on July 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 459)      No Comments

1
برلن (یواین پی)کجرمنی کے جنوبی شہر نیورم برگ میں دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے جب کہ حملہ آور اپنے ہی بم کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی جنوبی مشرقی ریاست بویریا کے شہر نیورم برگ میں میوزک فیسٹیول جاری تھا کہ ایک شامی پناہ گزین نے انسباخ کے قصبے میں ایک ریستوران کے سامنے بم سے دھماکہ کر دیا جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے جب کہ حملہ آور اپنے ہی دھماکا خیز مواد کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔ گورنر انسباح کا کہنا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جب کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے بعد میوزک فیسٹیول بھی منسوخ کر دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes