مسلم لیگ(ن )نےراجہ فاروق حیدرکو وزیر اعظم آزاد کشمیرنامزدکردیا

Published on July 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 269)      No Comments

55
اسلام آباد(یواین پی) مسلم لیگ (ن )نے راجہ فاروق حیدرکو وزیراعظم آزاد کشمیرنامزد کردیا ،وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام کومثبت تبدیلی نظرآنی چاہئے ۔ کشمیرمیں سڑکوں کا جال بچھائیں گے۔وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن آزاد کشمیرکے نومنتخب اراکین کا اجلاس ہوا ، راجہ فاروق حیدرکوآزاد کشمیرکا وزیراعظم نامزد کیا گیا ۔  وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ ن لیگ کا مینڈیٹ ترقی کا مینڈیٹ ہے ، کرپشن سے پاک اورمیرٹ پرنظام حکمرانی یقینی بنایا جائے ، جس کیلئے ایمانداراورقابل کابینہ کی تشکیل ضروری ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں تاہم مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کا ایک نامکمل ایجنڈہ ہے ۔نامزد وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے کہا کہ سسٹم میں خرابی کرنے والوں کا احتساب ہوگا تاہم انتقامی سیاست نہیں ہوگی ۔راجہ فاروق حیدرنے بتایا کہ آزاد کشمیراسمبلی کے نئے اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme