کیپٹن راجا محمد سرور شہید کا 68واں یوم شہادت منایا گیا

Published on July 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 528)      No Comments
01
وطن کے اس بہادر بیٹے نے جس انداز میں مٹی کا قرض اتارا اس پر اہل وطن بھی نازاں ہیں
لاہور (یو این پی) پاک سرزمین کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے پہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن راجا محمد سرور شہید کا 68واں یوم شہادت گزشتہ روز عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ جرات و بہادری کی درخشندہ مثال کیپٹن محمد سرور شہید نے 27جولائی 1948ء کو کشمیر کے اڑی سیکٹر میں دشمن کی اہم فوجی پوزیشن پر حملہ کیا ۔ آپریشن کے دوران دشمن کی فائر کر دہ کئی گولیاں جسم کو چھلنی کر گئیں لیکن مادر وطن کا یہ جری بیٹا اپنے زخموں کی پروا کئے بغیر دشمن کے آگے سیسہ پلائی دیوار بنا رہا اور جام شہادت نوش کیا ۔انہیں اس جرات و بہادری کے اعتراف میں اعلی ترین فوجی اعزاز ( نشان حیدر )سے نواز گیا ۔ 1910ء کو راولپنڈی کے گاؤں سنگوڑی میں آنکھ کھولنے والے کیپٹن سرور شہید نے 1929ء میں فوج میں شمولیت اختیار کی ۔27اپریل 1944ء کو انہیں انڈین ملٹری اکیڈمی ڈیرادھون سے کمیشن ملا ۔ عسکری سوجھ بوجھ کے پیش نظر 1946ء میں انہیں مستقل کیپٹن کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔ وطن کے اس بہادر بیٹے نے جس انداز میں مٹی کا قرض اتارا اس پر اہل وطن بھی نازاں ہیں ۔
Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes