شعبہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون اور صحافی معاشرے کی آنکھ کہلاتا ہے شفقت اللہ ملک

Published on July 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 580)      No Comments

UNP
جھنگ (یواین پی)شعبہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون اور صحافی معاشرے کی آنکھ کہلاتا ہے۔ صحافیوں کے ساتھ ہو نے والی نا انصافیوں اور ہتک آمیز رویہ کی زبر دست الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار معروف کالم نگارو صحافی اور انٹرنیشنل پاور آف جرنلسٹ کے تحصیل چئیرمین شفقت اللہ ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں اداروں میں ہو نے والی کرپشن کو بے نقاب کرنا ان کا فرض ہے لیکن اس کے بد لے میں انہیں سر کاری اداروں میں موجود اہلکاروں کی طرف سے ہتک آمیز رویوں اور بلیک میلر جیسے الفاظ سننا پڑتے ہیں جس سے انکی دل آزاری ہو تی ہے اور یہ ایک قابل تشویش عنصر ہو ۔شفقت اللہ کا کہنا تھا کہ صحافیوں کا کام سرکاری اداروں میں موجود کرپٹ عناصر اور معاشرے میں ہونے والی ناانصافیوں کی نشاندہی کرنا ہے جو سرکاری اداروں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں جبکہ اس کے بر عکس اداروں میں موجود اہلکار صحافیوں کی عزت نفس ملحوظ خاطر نا رکھتے ہوئے ان کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرتے ہیں جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں ۔اور حکومت اور حکومتی اداروں کو چاہئے کہ صحافی جن کرپٹ اہلکاروں کی نشاندہی کریں حکومت اس کی شفاف انکوائری کرائیں اور اگر اہلکار کرپشن میں ملوث ہوں تو انکے خلاف سخت محکمانہ اور قانو نی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog