انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم

Published on July 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 534)      No Comments

02
کراچی: (یواین پی)انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک بار پھر 105 روپے کی سطح پر آ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت فروخت 104.90 روپے پر برقرار رہی تاہم 10 پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 105.80 روپے سے گھٹ کر 105.70 روپے اور قیمت فروخت 106 روپے سے گھٹ کر 105.90 روپے پر آ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 117 روپے سے بڑھ کر 117.10 روپے اور قیمت فروخت 118 روپے سے بڑھ کر 118.10 روپے پر جا پہنچی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 141 روپے پر برقرار رہی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes