ٹریفک پولیس کے زیر انتظام ڈرائیونگ سکول سے تربیت مکمل کرنے کے بعد میرٹ پر لائسنس جاری کئے جائیں مسعوداحمدصدیقی

Published on August 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 829)      No Comments

pic Aqa ji 1 (12)
فیصل آباد (یواین پی)لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل کے چےئرمین صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پر’’ ملک میں بڑھتے ہوئے حادثات کے موضوع پر ‘‘مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے حکومت ،ٹریفک پولیس اورمحکمہ شاہرات کے نام اہم ترین تجاویز ارسال کئے جانے پر کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ٹریفک پولیس کے زیر انتظام ڈرائیونگ سکول سے تربیت مکمل کرنے کے بعد میرٹ پر لائسنس جاری کئے جائیں ،غیر تربیت یافتہ اورنشے کے عادی افراد کوہرگز ڈرائیونگ لائسنس جاری نہ کئے جائیں،اس نظام کو مزید آسان بنایا جائے تاکہ جعلی لائسنس بنانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی ہوسکے،ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن کاتمام شہروں میں نظام فعال بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری طو رپر مددفراہم کی جاسکے،کسی بھی حادثے کی صورت میں ٹریفک پولیس ماہرین کاسپیشل اسکواڈمیں جوکہ ہرقسم کے جدید آلات سے لیس ہو اورموقع پر فوری طور پر پہنچ کر قصور واروں کاتعین کرکے فوری ابتدائی قانونی کاروائی کرے،شاہرات پر ناجائز تجاوزات وتعمیرات کیخلاف سخت قانونی کاروائی کیلئے متعلقہ محکموں پر مشتمل با اختیاربورڈ تشکیل دیاجائے ،تمام پلازوں اورکمرشل ایریاز میں پارکنگ کے مناسب انتظامات ہونے چاہییں،ٹریفک پولیس کے چالاننگ سسٹم میں جرمانے کی ادائیگی کاطریقہ کارآسان بنایاجائے اورفائن کولیکشن سنٹرز میں اضافہ کیاجائے تاکہ شہریوں کاقیمتی ٹائم ضائع نہ ہو،پاکستان کے تمام اضلاع میں ٹریفک پولیس کوجدید موبائل ورکشاپس فراہم کی جائیں تاکہ شاہراؤں پر خراب گاڑیوں کوفوری ہنگامی امداد فراہم کی جاسکے،سٹرکوں کی مرمت اوردیکھ بھال کیلئے ٹریفک پولیس اورمحکمہ شاہرات کے بااختیار نمائندوں پر ایک بورڈتشکیل دیاجائے جو فوری طور پر روڈز کی مرمت کے حوالے سے اقدامات کرے،کسی بھی حادثے کی صورت میں روڈز کے اوپرمتاثرہ گاڑیوں، شیشوں کے ٹکڑے ودیگر میٹریل فوری طورپر ہٹانے کیلئے سپیشل اسکواڈ تشکیل دیاجائے،قومی ٹریفک رضاکارتحریک شروع کی جائے جہاں طلبہ کوٹریفک کوکنٹرول کرنے سے متعلق ٹریننگ دی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں وہ ٹریفک پولیس کی مددکرسکیں،ٹریفک پولیس کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلئے ان کے تمام مسائل (رہائش ،گاڑیوں کی مرمت ،کھانا ،میڈیکل سمیت دیگر سہولیات)کوحل کرنے کاخاص اہتمام کیاجائے،ٹریفک پولیس میں تعینات افسران کیلئے ریفریشرکورسز کااہتمام کیاجائے جس میں دنیا بھرسے کی جانیوالی تحقیق سے متعلق استفادہ کیاجائے تاکہ ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو،گاڑیوں کی فٹنس کو چیک کرنے کیلئے جدید ترین آلات سے لیس ورکشاپس کاقیام عمل میں لایا جائے اوریہاں سے پاس شدہ گاڑیوں کوہی شاہراؤں پر چلنے کی اجازت دی جائے،ٹریفک قوانین کے بہترنفاذ کیلئے سی سی ٹی وی سسٹم کی مددسے ٹریفک وائی لیشن ٹکٹس جاری کئے جائیں اورلاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل پورے پاکستان میں اپنے کمیونٹی ورکرز کوٹریفک پولیس سے تربیت دلانے کیلئے تیار ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں وہ ٹریفک پولیس کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے سکیں۔
درج بالا اقدمات کرنے سے بہت سے قیمتی جانوں کوبچاکرہم محفوظ پاکستان کی بنیاد رکھ سکتے ہیں،لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل اس حوالے سے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل کی مرکزی مجلس شوریٰ کی طرف سے ارسال کی جانیوالی درج بالاتمام تجاویز حکومت سمیت متعلقہ اداروں میں وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان ،چیف جسٹس آف پاکستان وصوبائی ہائی کورٹس،صوبائی وزرائے اعلیٰ (پنجاب،سندھ،بلوچستان،گلگت بلتسان،خیبرپختونخواہ)،صوبائی چیف سیکرٹریز صاحبان (پنجاب،سندھ،بلوچستان،گلگت بلتسان،خیبرپختونخواہ)،ہوم سیکرٹریز صاحبان (پنجاب،سندھ،بلوچستان،گلگت بلتسان،خیبرپختونخواہ)،آئی جیزپولیس صاحبان (پنجاب،سندھ،بلوچستان،گلگت بلتسان،خیبرپختونخواہ)،،صوبائی سیکرٹریز صاحبان مواصلات وتعمیرات (پنجاب،سندھ،بلوچستان،گلگت بلتسان،خیبرپختونخواہ)،چےئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی پاکستان ،آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس،کمشنر فیصل آباد ڈویژن ،ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد،ڈی سی اوفیصل آباد،چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ،ایس پی ٹریفک فیصل آباد ریجنشامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题