کارگل جنگ میں کرنل شیر خان نے بے مثال لڑائی لڑی : بھارتی جرنیل

Published on August 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 502)      No Comments

111
لاہور (یوا ین پی) کارگل جنگ کے ہیرو کرنل شیر خان کو دشمن نے بھی شیر قرار دےدیا۔ بھارتیوں کو کارگل جنگ کی شکست آج تک نہیں بھولی۔ جہاں بھارتی جنرل اپنی شکست تسلیم کرتے ہیں وہیں پاک فوج کے شیر کرنل شیر خان کی بہادری اور جنگی تکنیک کی بھی تعریف کرتے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل مہندر پوری کا کہنا ہے کہ کرنل شیر خان بھارتی فوج کیلئے لوہے کا چنا ثابت ہوئے۔ کارگل جنگ میں بھارتی فوج کی نمائندگی کرنے والے لیفٹیننٹ جنرل مہندر پوری کا کہنا ہے کہ کرنل شیرخان نے بہت سخت جوابی کارروائی کی اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔مہندر کا کہنا ہے کہ شیرخان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جان دی۔ مہندرپوری کا کہناہے کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ جس طرح کرنل شیرخان نے آپریشن کو لیڈ کیا اور انہوں نے اپنی جنگی مہارت دکھائی اس کی مثال نہیں ملتی۔ادھر کارگل جنگ میں عملی طور پر حصہ لینے والے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ کشن پال بھی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کارگل جنگ بھارت جیتانہیں تھا بلکہ اسے منہ کی کھانا پڑی تھی۔ کشن پال سمیت کئی بھارتی جنرل اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ کارگل جنگ میں بھارت کو شکست ہوئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes