کے پی حکومت نے نیا پولیس آرڈر نافذ کر دیا

Published on August 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 630)      No Comments

03پشاور(یواین پی) خیبرپختونخوا حکومت نے نیا پولیس آرڈیننس جاری کردیا ہے، پولیس آرڈر کے نفاذ کا اعلان وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پریس کانفرنس میں کیا، آرڈیننس کے مطابق محکمہ پولیس کو سیاسی غیرجانبداری کے تحت بیوروکریسی کی بجائے عوام کوجوابدہ بنایا گیا ہے۔تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے آئی جی ناصر درانی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں نئے پولیس آرڈر کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ کے مطابق تھانوں میں تبدیلی پہلے ہی لائی جاچکی ہے اب پولیس آرڈرکے ذریعے پولیس کو عوامی نمائندوں کے سامنے جوابدہ بنایا گیا ہے جس سے عوامی شکایات میں مزید کمی آئے گی۔ آرڈیننس کے مطابق آئی جی پولیس کوایڈیشنل آئی جی کے رینک تک تعیناتی کا اختیار ہوگا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سال میں دو مرتبہ ضلعی اسمبلی میں کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا پابند ہوگا، اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ سیفٹی کمیشن، ریجنل کمپلینٹ اتھارٹی اور کمیونٹی انگیجمنٹ کے ذریعے اصلاحات کے عمل کی نگرانی کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے مطابق اگلے دو سالوں میں خیبرپختونخوا کے عوام پولیس، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں مزید اصلاحات دیکھیں گے اور ہماری کوشش ہے کہ عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو مکمل تبدیلی سے روشناس کراسکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes