برطانیہ ، بے حیائی کا ایک شرمناک واقعہ: پاکستانی نژاد 36 سالہ ماں کے اپنے 14 سالہ بیٹے سے جنسی تعلق استوار

Published on August 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 2,535)      No Comments

Hot

بیٹے کے موبائی فون سے سو سے زائد عریاں تصاویر اور کئی اخلاق سوز ویڈیو بھی ملیں عدالت نے پانچ سال کے لئے جیل بھیج دیا
کارڈف(شاہد جنجوعہ بیوروچیف)برطانیہ کی تاریخ میں جنسی زیادتی ایک ایسا واقعہ جسے سن کر روح کانپ جائے ، ایک پاکستانی نژاد چار بچوں کی ماں اپنے 14 سالہ بیٹے سے کئی بار جنسی بدفعلی میں ملوث پائی گئی۔ شرم سے عاری ماں نے خود اپنے بیٹے سیزنا کرتے فلم بندی کی اور اس فلم کو پاکستان میں اپنے ایک آشنا کزن کو بھیجا تاکہ وہ بھی لطف اندوز ہو۔ویلز میں مقامی عدالت کے روبرو ایک مقدمے کی سماعت میں حیران کن شرمناک انکشافات ہوئے جب ایک ماں نے تسلیم کیا کہ کم ازکم 6 مرتبہ اس نے اپنے بیٹے کیساتھ زناکیا اور اسے خود کیمرہ دیا کہ وہ اسکی فلم بنائے تاکہ بعد میں دونوں اسے دیکھ کر مزہ لیں۔ ان شرمناک مناظر کی فلم اس ماں نے پاکستان میں اپنے ایک آشنا کو بھیجی کارڈیف سے تعلق رکھنے والی خاتون کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کے والدین نے 13 سال کی عمر میں سکول سے اٹھوا لیا تھا وہ اس شادی سے ناخوش تھی بعد ازاں اس نے اپنے بیٹے سے جنسی تعلق استوار کر لیا بے حیا عورت نے اپنے بیٹے کے ساتھ سو سے زائد عریاں تصاویر اور کئی ویڈیو بھی بنائیں کہاجاتا ہے کہ اسکی ایک بیٹی کو شک تھا کہ اسکی ماں اور بھائی کے تعلقات کچھ زیادہ ہی بے تکلفانہ ہیں اور ایک دن اس نے بھائی کا فون لیکر تلاشی لی تو اس میں تین ویڈیو اور سو سے زائد عریاں فوٹو نکلیں عدالت نے جب خاتون ستے پوچھا تو اس نے مغموم لہجے میں بتایا کہ اس کا شوہر اس پہ تشدد کرتا تھا اور وہ ایک تکلیف دہ زندگی گزار رہی تھی لیکن اپنے نو عمر بیٹے سے جنسی تعلق قائم کرنے ، عریاں تصاویر اور اخلاق سوزویڈیو بارے عدالت نے پوچھا تو کوئی جواب نہ دے پائی عدالت نے سماعت کے بعد شیطان صفت عورت پانچ سال قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes