واہگہ بارڈر پر سبز ہلالی پرچم اتارنے کی دلفریب تقریب

Published on August 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 737)      No Comments

Pakistanis wave national flags as they attend a flag hoisting ceremony to celebrate Pakistan's Independence Day on the Pakistan-India border at Wagah on August 14, 2015.  Pakistan on August 14 celebrated its 68th anniversary of the country's independence from British rule. AFP PHOTO / ARIF ALI

 لاہور(یو این پی)واہگہ بارڈر پر سبز ہلالی پرچم اتارنے کی تقریب دیکھنے کے لیے عام دنوں کے مقابلہ میں آزادی کے مہینے میں عوام کی بڑی تعداد آ رہی ہے عوام کی کثیر تعداد کے نعروں میں جوانوں کا جوش و جذبہ اور بھی بڑھ جاتا ہے۔تفصیلات کےمطابق واہگہ بارڈر پر یوں تو پرچم اتارنے کی تقریب روزانہ ہوتی ہے لیکن آزادی کے مہینے میں عوام کی بڑی تعداد اپنے جذبہ حب الوطنی کو جلا بخشنے کے لیے واہگہ بارڈر آتے ہیں اپنے ہم وطنوں کی بڑی تعداد میں موجودگی سے رینجرز کے جوانوں کے جوش اور جذبہ کا رنگ اور بھی بڑھ گیا۔ بارڈر پر جوانوں کا جوشیلا انداز اور چال ڈھال لوگوں کو اتنا بھاتی ہے کہ وہ پھولے نہیں سماتے جبکہ نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے دشمن کے درو دیوار ہلا دیتے ہیں۔ رینجرز کے جوانوں کی گھن گرج اور بوٹوں کی دھمک سے دشمن کے دل بھی دہل جاتے ہیں۔ سبز ہلالی پرچم اتارنے کی تقریب اس قدر روح پرور ہوتی ہے کہ ہر پاکستانی پرچم کو چومنے اور اس کو سربلند رکھنے کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کا عہد کرتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes