میجر طفیل محمد شہید کا 58 واں یوم شہادت’’ آج‘‘ نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا

Published on August 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 758)      No Comments

Major-Muhammad-Tufail-Shaheed-1
بورے والا(یواین پی )پاکستان کا سب سے بڑاعسکری اعزاز ’’نشان حیدر‘‘ حاصل کرنے والے میجر طفیل محمد شہید کا 58 واں یوم شہادت آج -7 اگست بروزاتوار کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا۔وہ 22جولائی1914 کو پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے انہوں نے 1943 سے1958 تک پاکستان آرمی میں سروس کی میجر طفیل محمد شہید اٹھارہ پنجاب رجمنٹ میں میجر کے رینک پر تھے اور-7 اگست 1958 کو لکشمی پورایریا میں جام شہادت نوش کیا میجر طفیل محمد شہید کے یوم شہادت کے سلسلہ میں طفیل آباد سمیت ملک بھرمیں تقریبات انعقادپذیر ہوں گی جس میں میجر طفیل محمد کی ملک کی خاطر گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائیگا اور قرآن خوانی کا اہتمام بھی ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog