جدہ (یواین پی) کوئٹہ دہشت گردی میں صحافیوں وکلا کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والوں کی پرزومذمت کرتے ہیں اورسیز اینڈ پاکستانی جرنلسٹس فورم کی مرکزی قیادت چیرمین قیصر خان پتافی صدر محترمہ فرح ناز سینئر نائب صدر سید کمال حسین شاہ جنرل سیکرٹری اظہار خان نیازی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری زکیر احمد بهٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم حکومت پاکستان سےمطالبہ کرتے ہیں کہ سفاک دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے افواج پاکستان کی موثر کاروائیوں کا دائرہ دہشت گردوں کے آخری ٹھکانہ تک وسیع کیاجائے اور پاکستان کو اس دہشت گردوں سے پاک کیا جائے حکومت پاکستان صحافیوں اور وکلاکو فول پروف سکیورٹی دی جائے تاکہ پیشہ ورانہ فرائض بہتر انداز میں انجام دے سکیں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کے لواحقین سے دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہیں اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین.