کوئٹہ دھماکے کے خلاف کے پی اسمبلی میں مذمتی قرار داد متفقہ منظور

Published on August 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 330)      No Comments

4
پشاور(یو این پی)خیبرپختونخوا اسمبلی نے کوئٹہ دھماکے کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، اسمبلی میں معمول کا ایجنڈا معطل کرکے کوئٹہ سانحے پر بحث کی گئی، اراکین نے اندوہناک واقعے پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا۔تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا اسمبلی نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، ایوان میں متفقہ قرارداد کی منظوری دیتے ہوئے سول اسپتال کوئٹہ میں خودکش حملے کو بزدلانہ فعل قرار دیا اور دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اراکین اسمبلی کے مطابق بلوچستان ملک دشمن عناصر کے نشانے پر ہے جہاں تواتر کے ساتھ افسوسناک واقعات ہورہے ہیں، قوم اور سیاستدانوں کو اتفاق کا مظاہرہ کرکے ملک میں را کی سرگرمیوں کا نوٹس لینا ہوگا۔ کوئٹہ دھماکے پر ہر آنکھ اشکبار ہے، پارلیمانی لیڈروں نے اس موقع پر سرکاری سوگ کا اعلان کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy