جنرل راحیل شریف پاک فوج کے سپہ سالار کی حیثیت سے بلاشبہ موزوں ترین انتخاب ہے قمرا عوان

Published on December 2, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 483)      No Comments

\"malik
ہارون آباد(یواین پی)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پاک فوج کے سپہ سالار کی حیثیت سے جنرل راحیل شریف کا انتخاب کر کے ملک و قوم کی پاک فوج سے مثالی محبت اور عوامی امنگوں کا تقاضامد نظر رکھا ہے کیونکہ میجر عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) اور میجر شبیر شریف (نشان حیدر) جیسے خاندان سے تعلق رکھنے والے سچے اور کھرے اور پیشہ وارانہ فوجی لگن کے عملی کارنامے رقم کرنے والے خاندان کا سپوت ہونے کے ناطے جنرل راحیل شریف پاک فوج کے سپہ سالار کی حیثیت سے بلاشبہ موزوں ترین انتخاب ہیں قوم ان انتخابات پر نہایت خوش ہے اور اس سے پاک فوج کی عظمت و وقارمیں چار چاند لگ جائیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے صدر ملک قمرا عوان نے میڈیا کلب میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی سپہ سالاری میں پاک فوج وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کا فریضہ بطریق احسن سر انجام دے گی اور وطن عزیز کی سالمیت کے لیے درپیش تمام چیلنجز سے بخوبی نبٹ سکے گی اور وطن عزیز کا دفاع دنیا بھر میں مزید مستحکم ہوگا اور دشمن کو ہماری جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جر ات نہ ہوگی بلاشبہ فوج کا تاریخی پس منظر جنرل راحیل شریف کے لیے مشعل راہ رہے گا اور پاک فوج قومی فخر کا استعارہ ہے جس پر پوری قوم نازاں ہے اور اس تاریخ کو زندہ و جاوید رکھنے کے لیے یہ فیصلہ سنگ میل ثابت ہو گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme