ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد شروع

Published on August 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 809)      No Comments

577629-cattelmarkeet-1470643161-370-640x480.gif
منڈی میں ملک بھر سے جانور لائے جا رہے ہیں ، قیمتیں گزشتہ سال کی نسبت 20فیصد زائد
کراچی (یو این پی)ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کراچی سپر ہائی وے پر لگنا شروع ہوچکی ہے ، منڈی میں ملک بھر سے جانوروں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے مگر جانوروں کی قیمتیں گذشتہ سال سے 20 فیصد زائد ہیں ۔ 700ایکڑ پر مشتمل کراچی سپر ہائی وے مویشی منڈی کو 5 وی آئی پی بلاک سمیت 26 بلاک میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں ملک بھر سے چھوٹے اور بڑے جانور لائے جا رہے ہیں ، جبکہ عوام ابھی سے خریداری کے لئے منڈی کا رخ کر رہے ہیں ۔ مویشی منڈی میں دور دراز علاقوں سے آئے بیوپاری انتظامیہ کی جانب سے دی گئی سہولیات سے کافی حد تک مطمئن نظر آتے ہیں ۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق کراچی کی اس مویشی منڈی میں لگ بھگ 3 لاکھ چھوٹے بڑے جانور لائے جاتے ہیں اور رواں برس بھی تقریبا اتنے ہی جانوروں کی آمد متوقع ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes