قونصلیٹ خلیل احمد باجوہ کی خدمات تاریخ کا ایک سنہری باب ہیں تارکین وطن کاانہیں زبردست خراج تحسین

Published on August 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 806)      No Comments

13931513_10205124198942922_1973603143_o
تارکین وطن کی خدمت کا مشن جاری رہیگا، پاکستان قونصلیٹ انکے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی نئے قونصلیٹ جنرل احمد امجد علی کی یقین دہانی
بریڈفورڈ ۔ (رپورٹ شاہد جنجوعہ : بیوروچیف یو این پی )گزشتہ روز پاکستان قونصلیٹ جنرل خلیل احمد باجوہ کے اعزاز میں دی جانیوالی فئیرویل پارٹی ایک سیمنار کا روپ دھار گئی۔ تارکین وطن پاکستانیوں اور کشمیریوں کی بہت بڑی تعداد نے اس میں شرکت کرکے وطن سے محبت اورباہمی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کیا یوں بریڈفورڈ میں منعقد ہونے والی یہ تقریب مدتوں یاد رکھی جائے گی۔ اس میں لوکل کونسل، کمیونٹی نمائندگان، سپرڈنٹ برطانوی پولیس مسٹر وین وتھ ، بریڈفورڈ کونسل لیڈر کونسلر سوزن ھنکلف، سمیت شیڈومنسٹر بیرسٹر عمران حسین، چودھری حق نواز، چودھری الطاف حسین، گوہر الماس خان ، ممتاز کاروباری شخصیت حاجی مصدق حسین کونسلر تاج السلام، سابق لارڈمئیر غضنفر خالق، کونسلر عابد حسین، کونسلررضوانہ جمیل، کونسلر خادم حسین، کونلسر ظفراقبل ، کونسلر محمد شفیق، کونسلر عبدالجبار، ممتاز کشمیری لیڈرسردار عبدالرحمن اور آصف نسیم راٹھور۔ سکھ کمیونٹی کے نمائندہ لیڈر سردار نرمل سنگ ، ھندو کمینوٹی کے چئرمین منوج جوشی، چودھری عمران واحد، چودھری محمد اعظم ، چودھری ساجد پنوں ، چودھری محمد بشیر سمیت ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنتے والے کثیر افراد نے شرکت کی ۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصلیٹ جنرل خلیل احمد باجوہ نے تارکین وطن کے جزبات کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ سنہری یادیں اورنہ بھولنے والی محبتیں سمیٹ کر برطانیہ سے رخصت ہورہے ہیں ۔ اس موقع پر نئے قونصلیٹ جنرل نے کہا کہ خلیل احمد باجوہ ان کیلئے ایک چیلنج چھوڑ کر جارہے ہیں اور وہ ہرممکن کوشش کریں گے کہ مقامی کمیونٹی کی توقعات پر پورا اتریں ، اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے قونصلیٹ جنرل احمد امجد علی نے یقین دلایا کہ تمام تارکیبن وطن ان کیلئے برابر ہیں کسی کی سفارش کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ مقامی کونسل کیساتھ روابط مضبوط کرکے ہر شعبے میں پاکستان کے برطانیہ کیساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا عزم لیکر آئے ہیں۔ اس موقع پر بیرسٹر عمران حسین نے خلیل احمد باجوہ کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن کی سانسیں پاکستان کے ساتھ دھڑکتی ہیں، ہم ہر ایک کو عزت اور احترام دیتے ہیں خلیل باجوہ کا اعزاز یہ ہے کہ انہوں نے اپنے کردار اور برتاؤ سے یہ ثابت کیا کہ وہ اس عزت اور احترام کےصیح لائق تھے۔ بیرسٹر عمران نے اس موقع پر کہا کہ وہ نئے قونصلیٹ جنرل احمد جاوید علی کو بھی خوش آمدید کہتے ہوئے اس عزم کو دہراتے ہیں کہ انہیں بھی یہ کمیونٹی اسی طرح ویلکم کرتی ہے مگر انکے پیش نظر یہ رہنا چاہیے کہ ہم عوام کے نوکر ہیں یہ عہدے یہ ٹائٹل جہاں ایک اعزاز ہے وہاں یہ ایک آزمائش بھی ہے اور عوام کا یہ حق ہے کہ اگر ہم انکی توقع پر پورے نہ اتریں تو وہ ہمارا محاسبہ کریں ۔ تاریکن وطن چاہتے ہیں کہ جیری کا مسئلہ حل کیا جائے اوروہ خود وزیراعظم پاکستان سے ایک ملاقات میں اس مسئلے کو اٹھائیںگے۔ شیڈومنسٹر عمران حسین نے تجویز دی کہ پاکستان قونصلیٹ کو ویک انڈ پر کچھ وقت ایمرجنسی سروسز مہیا کرنی چاہیے تاکہ کسی ناگہانی صورت میں اگر کسی کو اپنے آبائی وطن جانا پڑے اور اسے ویزے کی ضرورت ہو تو اسے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس تقریب میں صحافی برادری نے کوئٹہ میں دھشتگردی کے واقعے کی کھلکرمزمت کی اوردھشگردی کی اس ظالمانہ کاروائی میں شہید ہونے والے اپنے بھائیوں کیلئے بازوں پر کالی پٹیاں باندھ کر شرکت کی جبکہ نوجوان صحافی زاہد مرزا نے نمائندگی کرے ہوئے ایسے واقعات کی مزمت کی اور کہا حالات جیسے بھی ہوں صحافی بلاخوف حقائق عوام تک پہنچانے کا مشن دنیا بھر میں جاری رکھتے ہیں جو ایک جہاد سے کم نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy