ایئر چیف کی وزیر اعلی بلوچستان سے ملاقات

Published on August 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 426)      No Comments

011
کوئٹہ:(یواین پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی اور سانحہ کوئٹہ پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے پاک فضائیہ کی جانب سے بلوچستان کے عوام اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ائیر چیف مارشل نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ صرف بلوچستان کے عوام کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے لیے باعث غم ہے اور ہم سب سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسردہ ہیں۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس وقت دہشت گرد قوتیں بلوچستان میں سرگرم عمل ہیں اور یہاں کے چند لوگ ان کے مہرے بنے ہوئے ہیں۔ دشمن نے ہم پر کاری وار کیا ہے تاہم ہم اس کا منہ توڑ جواب دیں گے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہمت اور جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردی کی کئی ایک کاروائیوں کو رونما ہونے سے قبل ہی ناکام بنایا ہے۔ سول ہسپتال بم دھماکے میں فرائض کی انجام دہی میں ایک ایس پی بھی زخمی ہوا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دھماکے کے زخمیوں کا حوصلہ اور ہمت قابل فخر ہے جنہوں نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے زخمی ہونے کا غم نہیں حکومت دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ میں بلوچستان کے نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ بھرتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے طے کرتے ہوئے اس حوالے سے صوبائی حکومت اور پاک فضائیہ مشترکہ کوششیں کریں گی، ائیر چیف مارشل نے بتایا کہ حال ہی میں افسر کیڈر میں بلوچستان کے 50 امیدوار اور ائیر مین کیڈر میں 120 امیدوار بھرتی ہوئے ہیں جو تربیت کے مراحل میں ہیں۔ ائیر چیف مارشل نے کوئٹہ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور انہوں نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت بھی کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes