ادویات کی قیمتیں ازخود بڑھانے پر جرمانہ

Published on August 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 736)      No Comments

4
 اسلام آباد: (یواین پی)ادویات کی قیمتیں خود بڑھانے والے مینوفیکچرز ،ڈیلرز اور ریٹیلرز ہو جائیں ہوشیار، کیونکہ اب 1 لاکھ سے 10 کروڑ روپے تک جرمانے کے ساتھ جیل بھی جانا پڑ ے گا وہ بھی 1 سے 3 سال تک کے لیے، سمری منظوری کے لیے جلد وزیر اعظم کو بھجوائی جائے گئی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہیلتھ ریگولیشن کو بریفینگ دیتے ہوئے سی۔ای۔او ڈرایپ ڈاکٹر اسلم افغانی نے بتایا کہ ادویات کی قیمتوں میں خود سے اضافہ کرنے والوں کو جرمانے کی سمری منظوری وزیر اعظم کو بھجوائی مگر انھوں نے سزا کی ترمیم کی تجویز کے ساتھ سمری واپس بھجوا دی۔ اب نئی سمری کے تحت خود سے قیمتوں میں اضافے کرنے والے مینوفیکچرز کے خلاف 10 کروڑ روپے تک جرمانے کے ساتھ 3 سال سزا، ڈیلرز کو 3 لاکھ تک جرمانہ اور 2 سال جیل جبکہ مہنگی ادویات فروحت کرنے والے ریٹیلرز کو ایک لاکھ جرمانہ اور ایک سال قید ہو سکتی ہے۔ سمری کو منظوری کے لیے دوبارہ وزیر اعظم کو بھجوایا جائے گا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک میں سالانہ 3 ارب ڈالر کی ادویات تیار ہوتی ہیں جن میں 2 فیصد غیر معیاری اور اعشاریہ ایک فی صد جعلی ادویات ہوتی ہیں۔ جعلی اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام کے لیے پاکستان میں پہلی مرتبہ بارکوڈ رولز کے تحت دواؤں کی پیکنگ کو ٹیکنالوجیکل ٹولز کے ذریعے کوڈنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر مرحلہ وار کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کوڈنگ کے تحت دوا خریدنے والا اپنے موبائل کے ذریعے دواؤں کے اصلی یا نقلی ہونے کا پتا بھی چلا سکے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes