اوول ٹیسٹ؛ انگلینڈ کے 328 رنز کے جواب میں پاکستان کے 6 وکٹ پر 340 رنز

Published on August 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 573)      No Comments

06
نئی دہلی(یو این پی) : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان ٹیم کے 328 رنز کے جواب میں پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 340 رنز بنالیے ہیں۔ لندن کے کیننگٹن اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کے 328 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے. کھیل کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 340 رنز بنالیے یوں قومی ٹیم کو انگلیںڈ پر 12 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 3 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو یاسر شاہ اور اظہر علی اپنا کھاتا کھولے بغیر وکٹ پر موجود تھے، نائٹ واچ مین یاسر شاہ 26 رنز بنا کر اسٹیون فن کی گیند پر جوئے روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جس کے بعد اظہر علی نے اسد شفیق کے ساتھ ملکر 75 رنز کی شراکت داری قائم کی لیکن اظہر علی 49 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اسد شفیق اور یونس خان نے چوتھی وکٹ کے لیے 150 رنز کی شراکت داری قائم کی اس دوران یونس خان نے اپنی نصف اور اسد شفیق نے اپنی نویں سنچری مکمل کی جب کہ اسد شفیق 109 رنز بنا کر فن کا نشانہ بنے۔ یونس خان نے کپتان مصباح کے ہمراہ پانچویں وکٹ کے لیے 39 رنز کی شراکت قائم کی لیکن مصباح زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تاہم یونس خان نے اس دوران اپنی 32ویں سنچری مکمل کی۔ نئے آنے والے بیٹسمین افتخار احمد بھی صرف 4 رنز ہی بناسکے۔ یونس خان 101 اور سرفراز احمد 17 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题