آج کا پاکستان کل کے پاکستان سے بہتر ہے،شہباز شریف

Published on August 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 457)      No Comments

339157_82989781
حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت مستحکم ہوئی ،وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور(یوا ین پی)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان کل کے پاکستان سے بہتر ہے، 3 برس کے دوران ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے بے پناہ محنت سے کام کیا ہے، حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت مستحکم ہوئی ۔گزشتہ روز لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ عالمی ادارے بھی پاکستان میں بہتر ہوتی اقتصادی صورتحال کا اعتراف کر رہے ہیں۔ آج کا پاکستان کل کے پاکستان سے بہتر ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ 2018 کا پاکستان زیادہ روشن، پرامن، محفوظ اور ترقی یافتہ ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes