اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار

Published on August 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 575)      No Comments

05
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں میں بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
اسلام آباد(یو این پی)جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے بعض علاقوں میں گزشتہ روزگرج چمک کے ساتھ بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے ۔وفاقی دار الحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعض علاقوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں موسم گرم ہے،ایبٹ آباد سمیت دیگر بالائی علاقوں میں موسم معتدل رہا۔بلوچستان کے کہیں شہروں میں رات کو موسم خوشگوارجبکہ دن کو موسم گرم رہا،سندھ کے شہر حیدر آباد میں بھی گرمی رہی ،پنجاب کے میدانی علاقے میں موسم گرم رہا جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme