وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات

Published on August 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 445)      No Comments
339157_82989781 
پنجاب سپیڈ‘‘ کا ’’شینزن سپیڈ‘‘ کی جگہ لینا وزیراعلیٰ شہبازشریف اور ان کی پوری ٹیم کا کریڈٹ ہے:رفیق رجوانہ
لاہور(یو این پی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور فلاح عامہ کے پروگراموں پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے صوبے میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور تیز رفتاری سے منصوبوں کی تکمیل کو فروغ دیا ہے۔تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے انقلابی اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہیں اور ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اٹھ رہا ہے۔ گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف اور ان کی پوری ٹیم انتہائی محنت اور خلوص نیت سے صوبے کے عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ گورنر نے چین میں ’’پنجاب سپیڈ‘‘ کی اصطلاح متعارف ہونے پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباد دی اور کہا کہ’’ پنجاب سپیڈ‘‘ کا چین میں ’’شینزن سپیڈ‘‘ کی جگہ لینا وزیراعلیٰ شہبازشریف اور ان کی پوری ٹیم کا کریڈٹ ہے۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme