بھارتی وزیراعظم کا بیان پاکستانی عوام کے جذبات بھڑکانے کے مترادف ہے ،بلاول بھٹو

Published on August 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 474)      No Comments

bilawal-Bhuttoکراچی(یو این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے بلوچستان اور گلگت بلتستان کے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس بیان کو انتہائی غیر ذمہ داران اور پاکستانی عوام کے جذبات کو بھڑکانے کے مترادف قرار دیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مودی سب سے پہلے کشمیریوں، مسلمانوں اور دلتوں پر مظالم ڈھانے پر عالمی برادری کے سامنے احتساب کے لیے کھڑے ہوں، جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک جمہوری پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے، ایک ڈکٹیٹر کی حماقتیں ہندستانی وزیراعظم کو یہ اختیار نہیں دے سکتیں کہ وہ یہ جرات کرے ، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں گذشتہ کئی ہفتوں سے کرفیو لاگو ہے اورصرف دو ماہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں 79 نہتے کشمیری شہید ہو چکے ہیں،مودی کے پاکستان میں کچھ یار ہو سکتے ہیں لیکن پاکستان کا عوام ان کی جانب سے بلوچستان یاپاکستان کے کسی اوراٹوٹ حصہ کے خلاف اس قسم کی زبان برداشت نہیں کریں گے، ہم ایک خود مختار قوم ہیں اور اپنی اس خودمختاری کو ہر صورت میں برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بھی ہمارے پاس ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری پارٹی پاکستان کے تمام جمہوری قوتوں کے ساتھ ہے اورنریندرا مودی کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مودی سے کہتی ہے کہ وہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حق خود ارادیت دیں اور اس معاملے کو طول دیکر ٹال مٹول کرنا بند کریں،ان کی عالمی برادری کا کشمیر کے مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی،بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ وہ فوری طورخطے کو تباہی کی دھکیلنے والے بھارتی وزیراعظم کی جنگی جنون کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کریں، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان کسی دشمن کی چڑھائی کے خلاف پاکستانی عوام کے ساتھ متحد اور مل کر کھڑے رہیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题