ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کی تنزلی، پاکستان دوسرے نمبر پرآگیا

Published on August 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 640)      No Comments

03
بھارت 112 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور پاکستان ایک پوائنٹ کی کمی سے 111 پوائنٹس حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہے
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا 118 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست تھا لیکن کولمبو ٹیسٹ میں 163 رنز سے شکست اور مجموعی طور پر سیریز میں 0۔3 سے شکست کے بعد اس کے پوائنٹس میں 10 درجہ تنزلی ہوئی اور ٹیم پہلی سے تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی
دبئی(یو ا ین پی) سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد آسٹریلیا رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے تیسری پر آگیا جب کہ پاکستان نے ایک درجہ ترقی پاکر دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق سری لنکا کے ہاتھوں وائٹ واش کے بعد آسٹریلین ٹیم 10 درجہ تنزلی کے بعد پہلی پوزیشن سے تیسری پوزیشن پر آگئی جب کہ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود بھارت نے پہلی اور پاکستان نے دوسری پوزیشن پرقبضہ جما لیا۔ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا 118 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست تھا لیکن کولمبو ٹیسٹ میں 163 رنز سے شکست اور مجموعی طور پر سیریز میں 0۔3 سے شکست کے بعد اس کے پوائنٹس میں 10 درجہ تنزلی ہوئی اور ٹیم پہلی سے تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی۔پوائنٹ اسکورنگ ٹیبل پر بھارت 112 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، پاکستان ایک پوائنٹ کی کمی سے 111 پوائنٹس حاصل کر کے دوسرے اور آسٹریلیا 108 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ انگلش ٹیم کو بھی 108 پوائنٹس حاصل ہے جو چوتھے نمبر پر براجمان ہے جب کہ نیوزی لینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے، جنوبی افریقا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلادیش نویں اور زمبابوے دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔پاکستان کے پاس آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پرآنے کا سنہری موقع ہے لیکن اس کے لئے ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کل سے شروع ہونے والے پورٹ آف اسپین ٹیسٹ میچ کے فیصلے پر انحصار کرنا ہوگا، اگر ویسٹ انڈیز بھارت کو میچ میں شکست دے دیتا ہے یا میچ برابر ہونے کی صورت میں پاکستان پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy