جانوروں کی رجسٹریشن کے نام پر بیوپاریوں سے 200 روپے تک جگا ٹیکس کی وصولی

Published on August 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 469)      No Comments

07
 لاہور(یو این پی) کیٹل مینجمنٹ کمپنی نے ضلعی انتظامیہ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔ جانوروں کی رجسٹریشن کے نام پر بیوپاریوں سے دوسو روپے تک جگاٹیکس لیا جانے لگا۔ چھوٹے جانور کے سو اور بڑے کے دو سو روپے۔ یہ وہ جگاٹیکس ہے جو جانوروں کی رجسٹریشن کے نام پر لاہور کیٹل مینجمنٹ کمپنی مویشی منڈیوں میں آنے والے بیوپاریوں سے وصول کر رہی ہے جبکہ اس حوالے سے دی جانے والی رسید پر واضح طور پر لکھا ہے کہ کسی قسم کی انٹری فیس وصول نہیں کی جا سکتی۔روزانہ لاکھوں روپے کس کی جیب میں جا رہے ہیں اور کیوں ؟ اس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔ جانوروں کو ٹیگ لگانا صرف ایک بہانہ ہے۔ شہری پوچھتے ہیں کہ پبلک سیکٹر کی کمپنی کس کی اجازت سے لاکھوں روپے جمع کر رہی ہے۔ یہ غنڈہ ٹیکس نہ دینے والوں سے بدتمیزی کی جاتی ہے۔ مویشی منڈی کے داخلی راستوں پر تعینات کیٹل مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین ٹیگ کے نام پر رقم وصول کرنے کااعتراف توکرتے ہیں مگر وجہ پوچھنے پر اعلی افسران کے پاس جانے کابول دیتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جانوروں کو کانگو وائرس سے بچانے کا سپرے کرایا جا رہا ہے جس کا معیار تسلی بخش نہیں۔ اس معاملے پر ضلعی حکومت بھی پراسرار طور پر خاموش ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题