پشاور: پچیس سال سے پاکستانی بن کر چمڑے کا کاروبار کرنیوالا افغانی گرفتار

Published on August 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 716)      No Comments

01
پشاور(یو این پی)پچیس سال سے پاکستانی بن کر پشاورمیں چمڑے کا کاروبارکرنے والا افغان تاجر قانون کے شکنجے میں  آ گیا۔تاجر طاہر سےجعلی  پاکستانی   شناختی کارڈ اور افغان پاسپورٹ برآمد ہوئے۔تفصیلات کےمطابق پشاور پولیس نے تھانہ خان رازق شہید کے علاقہ میں خفیہ اطلاع پر کامیاب ریڈ کرکے چمڑے کے تاجر طاہر کو گرفتارکیا۔ پولیس کے مطابق طاہرافغان باشندہ ہے جس نے خود کو پاکستانی ظاہر کرنے کےلئے جعلی شناختی کارڈ بنوایا۔ نادرا سے حاصل کئے گئے شناختی کارڈ میں ملزم طاہر نے ایک پاکستانی شہری مرزاخان کو والد ظاہرکیا۔ ملزم سے افغان پاسپورٹ بھی برآمد ہوا جس میں اس کے والد کا نام ریدی گل تحریر ہے۔ ملزم گزشتہ پچیس سال سےپاکستانی شہری بن کر پشاورمیں چمڑے کا کاروبار کرتا رہا۔ پولیس تھانہ خان رازق شہید نے طاہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme